حدیث نمبر: 1343
- " غير الدجال أخوف على أمتي من الدجال، الأئمة المضلون ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم ایک دوسرے کی کوکھ پر ہاتھ رکھ کر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف جا رہے تھے ۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کے حق میں گمراہ کرنے والے حکمران ، دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے ۔ “
حدیث نمبر: 1344
- " أخوف ما أخاف على أمتي الأئمة المضلون ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مجھے اپنی امت کے سلسلے میں سب سے زیادہ خوف گمراہ کرنے والے اماموں اور حکمرانوں سے ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب ، سیدنا ابودرداء ، سیدنا ابوذر غفاری ، مولائے رسول سیدنا ثوبان ، سیدنا شداد بن اوس اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے ۔