کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: «ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله» کی تفسیر، گانے سننے سنانے کا حکم، گانے والیوں کی خرید و فروخت کا حکم
حدیث نمبر: 1181
- " لا تبيعوا القينات ولا تشتروهن، ولا تعلموهن، ولا خير في تجارة فيهن، وثمنهن حرام، وفي مثل هذا أنزلت هذه الآية: * (ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله) * إلى آخر الآية ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مغنیات کی خرید و فروخت نہ کرو اور ان کو یہ ( لغو امور ) مت سیکھاؤ ، ان کی تجارت میں کوئی خیر نہیں ہے ، بلکہ ان کی قیمت حرام ہے ، اسی مسئلہ کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ”کچھ لوگ غافل کر دینے والی بات خریدتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے گمراہ کریں۔“