کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ام الولد کی خرید و فروخت
حدیث نمبر: 1180
- " لا تباع أم الولد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک آدمی فوت ہو گیا ، اس نے مجھے جس مال کے بارے میں وصیت کی تھی ، اس میں اس کی ام ولد اور آزاد بیوی بھی تھی ۔ ام ولد اور بیوی کے مابین جھگڑا ہونے لگا ۔ بیوی نے کہا : او کمینی عورت ! کل کلاں تیرا کان پکڑ کر تجھے بازار میں فروخت کر دیا جائے گا ۔ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلا دی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ام ولد کو فروخت نہیں کیا جائے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1180