حدیث نمبر: 1169
- (نِصفٌ لك قضاءٌ، ونصفٌ لك نائلٌ منِّي) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک آدمی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے لیے آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نصف وسق ادھار لیا اور اس کو دے دیا ۔ جب ( قرض خواہ ) آدمی اپنا قرضہ لینے کے لیے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ( آدھا وسق کی بجائے ) پورا وسق دے دیا اور فرمایا : ”نصف وسق تیرا قرضہ چکانے کے لیے دیا اور آدھا تجھے میری طرف سے عطیہ ہے ۔“