حدیث نمبر: 1167
- " من أخذ دينا وهو يريد أن يؤديه أعانه الله عز وجل ".
حافظ محفوظ احمد
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرضہ لیا ۔ کسی نے ان سے کہا : ام المؤمنین ! آپ قرضہ تو لے رہی ہیں ، لیکن اس کی ادائیگی کی ( آپ میں طاقت ہی نہیں ہے ) ۔ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”جو بندہ قرضہ لیتا ہے اور اس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں ۔“
حدیث نمبر: 1168
- " من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ ( اور نیت ) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا ۔ “