حدیث نمبر: 1160
- " ليستغن أحدكم عن الناس ولو بقضيب من سواك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے ہر کوئی لوگوں سے غنی ( اور بے نیاز ) ہو جائے ، اگرچہ مسواک کی شاخ کے ساتھ ۔ “
حدیث نمبر: 1161
- " من أصابته فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن أنزلها بالله، أوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل أو غنى عاجل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا ( اور اسے پورا کرنے کے لیے ) اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا ، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا ، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنی عطا کر دے : جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں ۔“