کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جس کھانے سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھی جائے، اس میں ابلیس کا حصہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1156
- " قال إبليس: كل خلقك بينت رزقه، ففيما رزقي؟ قال: فيما لم يذكر اسمي عليه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابلیس نے کہا: ( ‏‏‏‏اے اللہ ! ) تو نے اپنی ساری مخلوق کا رزق بیان کر دیا میرا رزق کس میں ہے ؟ اللہ نے فرمایا : جس چیز پر میرا نام نہ لیا گیا ہو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1156