حدیث نمبر: 1143
- " أيكم كانت له أرض أو نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی (کی ملکیت میں) زمین یا درخت ہو تو اس اپنے حصے دار (اور ساجھی ) پر پیش کرنے سے قبل فروخت نہ کرے۔“
حدیث نمبر: 1144
- " من كان له أرض فأراد بيعها، فليعرضها على جاره ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اپنی زمین فروخت کرنے کا ارادہ کرے، تو وہ اسے پہلے اپنے پڑوسی پر پیش کرے۔“