کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حجام کی کمائی کیسی ہے؟
حدیث نمبر: 1123
- " ما أصاب الحجام فأعلفه الناضح ".
حافظ محفوظ احمد
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کہتے ہیں: جب میرا دادا لونڈی، اونٹ، غلام، حجام اور کچھ زمین چھوڑ کر فوت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرما دیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: بدکاری کا خطرہ ہونے کی وجہ سے (منع کیا گیا)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”حجام کی کمائی کو اونٹوں کا چارہ بنا دے۔“ اور زمین کے بارے میں فرمایا: ”اس کو خود کاشت کرو یا پھر ویسے ہی پڑی رہنے دے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1123
حدیث نمبر: 1124
- (اعلِفهُ ناضحَك، وأطعمه رقيقكَ. يعني: كسبَ الحجّامِ) .
حافظ محفوظ احمد
حرام بن سعد بن محیصہ بیان کرتے ہیں کہ محیصہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے حجاموں کی کمائی کے بارے میں سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع کر دیا ۔ وہ بار بار یہی سوال کرتے رہے، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(پھر اس طرح کرو کہ) ان کی کمائی کا اونٹوں کو چارہ ڈال دیا کرو یا غلاموں کو کھلا دیا کرو۔‘‘
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1124
حدیث نمبر: 1125
- " ثلاثة كلهن سحت: كسب الحجام، ومهر البغي، وثمن الكلب، إلا الكلب الضاري ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (چیزیں) حرام ہیں: حجام کی کمائی، زانیہ عورت کی کمائی اور کتے کی قیمت، سوائے شکاری کتے کے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1125
حدیث نمبر: 1126
- (ثَمَنُ الكلب خبيثٌ، ومَهرُ البَغِيِّ خبيثٌ، وكسبُ الحَجّام خبيثٌ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت خبیث ہے، زانیہ کی کمائی خبیث ہے اور حجام کی کمائی خبیث ہے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1126