کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: معاملات میں نرم خو آدمی کی فضیلت
حدیث نمبر: 1114
- " أدخل الله عز وجل الجنة رجلا كان سهلا مشتريا وبائعا وقاضيا ومقتضيا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے ایک آدمی کو جنت میں داخل کیا ، کیونکہ وہ خرید و فروخت کرنے اور قرض کی ادائیگی و وصولی کرنے میں نرم خو تھا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1114
حدیث نمبر: 1115
- " إن الله يحب سمح البيع، سمح الشراء، سمح القضاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتا ہے جو بیچنے میں نرمی اختیار کرنے والا خریدنے میں آسانی پیدا کرنے والا اور (قرض وغیرہ کی) ادائیگی میں نرم رویہ اختیار کرنے والا ہو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1115