حدیث نمبر: 1112
- " اخرجي فجدي نخلك لعلك أن تصدقي منه أو تفعلي خيرا. قاله للمطلقة ثلاثا وهي في عدتها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ کہتے ہیں : میری خالہ کو تین طلاقیں دے دی گئیں ، وہ اپنی کھجوروں کا پھل توڑنے کے لیے باغ میں جا رہی تھی ۔ اس کو ایک آدمی ملا ، جس نے اس کو (عدت کی وجہ سے ) ایسا کرنے سے روک دیا ۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنا معاملہ ذکر کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو چلی جایا کر اور کھجوروں کا پھل توڑ لیا کر ، ممکن ہے کہ تو اس میں سے کچھ صدقہ کرے یا کوئی اور نیکی والا کام کرے ۔“