کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بدو سے خرید و فروخت کرنے کا انداز
حدیث نمبر: 1111
- (أحسِنُوا مبايعة الأعرابيِّ) .
حافظ محفوظ احمد
زیاد بن حصین اپنے باپ حصین بن قیس سے راویت کرتے ہیں کہ وہ مدینہ غلہ لے کر آئے ، ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اعرابی ! تو کون سی چیز اٹھا کر لایا ہے : اس نے کہا: گندم ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کے بارے تیرا کیا ارادہ ہے ؟“ اس نے کہا: میں اس کو فروخت کرنا چاہتا ہوں ۔ پھر اس بدو نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا : ”اچھے طریقے سے اس اعرابی کے ساتھ خرید و فروخت کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1111