کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ابن آدم کی حرص
حدیث نمبر: 1103
- " الشيخ يكبر ويضعف جسمه، وقلبه شاب على حب اثنتين: طول الحياة وحب المال ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آدمی بوڑھا اور اس کا جسم کمزور ہو رہا ہوتا ہے ، لیکن اس کا دل دو چیزوں کی محبت میں جوان ہو رہا ہوتا ہے : زندگی اور مال کی محبت ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1103
حدیث نمبر: 1104
- " لو كان لابن آدم واديان من مال (وفي رواية: من ذهب) لابتغى [واديا] ثالثا، ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب، ويتوب الله على من تاب ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر ابن آدم کے پاس مال یا سونے کی دو وادیاں ہوں تو وہ ضرور تیسری وادی تلاش کرے گا ، (سیدھی بات ہے کہ) مٹی ہی ہے جو ابن آدم کے پیٹ کو بھر سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں ، جو اس کی طرف توبہ کرتا ہے ۔“ یہ حدیث سیدنا انس ، سیدنا ابن عباس ، سیدنا ابن زبیر اور سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہم سمیت صحابہ کرام کی ایک جماعت سے مروی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1104