حدیث نمبر: 1084
- " لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة، ما سقى كافرا منها شربة ماء ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس میں کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا ۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ، سیدنا ابوہریرہ ، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سمیت کئی صحابہ سے مروی ہے اور حسن اور عمرو بن مرہ سے مرسلاً مروی ہے ۔
حدیث نمبر: 1085
- " لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة ما سقى كافرا منها شربة ماء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتے ۔“