حدیث نمبر: 1074
- (لا صاعَيْ تمرٍ بصاعٍ، ولا صاعَيْ حنطةٍ بصاعٍ، ولا درْهَمَ بدرهمَينِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ملی جلی کھجوریں ملتی تھیں ، ہم ایک صاع کے عوض دو صاع فروخت کرتے تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کھجور کے ایک صاع کے عوض دو صاع کو ، گندم کے ایک صاع کے بدلے دو صاع کو اور ایک درہم کے عوض دو درہموں کو فروخت نہیں کیا جا سکتا ۔“