حدیث نمبر: 1061
- " كان أخوان على عهد النبي صلى الله عليه وسلم ، فكان أحدهما يأتي النبي صلى الله عليه وسلم (وفي رواية: يحضر حديث النبي صلى الله عليه وسلم ومجلسه) والآخر يحترف، فشكا المحترف أخاه إلى النبي صلى الله عليه وسلم ، [فقال: يا رسول الله! [إن هذا] أخي لا يعينني بشيء] ، فقال صلى الله عليه وسلم : " لعلك ترزق له " ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں دو بھائی تھے ، ان میں سے ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا جاتا رہتا تھا اور ایک روایت میں ہے : ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو اور مجلس میں حاضر رہتا ، جبکہ دوسرا کمائی کرنے میں (مصروف رہتا تھا) ۔ کمائی کرنے والے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی اور کہا: اے اللہ کے رسول : یہ میرا بھائی میرے (کام کاج میں میری)کوئی معاونت و مدد نہیں کرتا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شاید تجھے اسی کی وجہ سے سے رزق دیا جا رہا ہو ۔“