حدیث نمبر: 1055
- " اللهم اجعل رزق آل محمد قوتا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اللہ ! آل محمد کا رزق گزارے کے مطابق (اور بقدر سد رمق ) ہو ۔“
حدیث نمبر: 1056
- " والذي نفس محمد بيده، ما أصبح عند آل محمد صاع حب ولا صاع تمر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے ! صبح کے وقت آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس غلے یا کھجور کا ایک صاع بھی نہیں ہوتا تھا ۔“
حدیث نمبر: 1057
- " كان لا يجد ما يملأ بطنه من الدقل، وهو جائع ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیٹ بھرنے کے لیے ردی قسم کی کھجور بھی نہیں ہوتی تھی ، حالانکہ آپ بھوکے ہوتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1058
- " كان يبيت الليالي المتتابعة طاويا وأهله لا يجدون عشاء وكان أكثر خبزهم الشعير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور آپ کے اہل خانہ کی بھوک کی حالت میں مسلسل کئی راتیں گزر جاتی تھیں ، ان کو شام کا کھانا ہی نصیب نہیں ہوتا تھا ، ( باقی ایام میں ) زیادہ تر جو کی روٹی ہی میسر آتی تھی ۔