حدیث نمبر: 1052
- " قد أفلح من أسلم ورزق كفافا وقنعه الله بما آتاه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ کامیاب ہو گیا ، جو اسلام لایا ، اسے بقدرضرورت روزی دی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی عطا پر قناعت کرنے کی توفیق بخشی ۔“
حدیث نمبر: 1053
- " خير الرزق الكفاف ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بقدر ضرورت رزق بہترین ہے ۔“