حدیث نمبر: 1051
- " لو تعلمون ما لكم عند الله عز وجل، لأحببتم لو أنكم تزدادون حاجة وفاقة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو اصحاب صفہ کی حالت دیکھ کر بدو کہتے تھے کہ یہ لوگ پاگل ہیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز پوری کرتے اور ان کی طرف متوجہ ہوتے تو فرماتے : ”اگر تمہیں پتہ چل جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارا کیا (حسن انجام) ہو گا تو تم پسند کرو گے کہ تمہاری حاجت و ضرورت اور فقر و فاقہ میں اضافہ ہو جائے ۔“