کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: قلت مال خیرکی علامت ہے
حدیث نمبر: 1050
- " إنها ستفتح عليكم الدنيا حتى تنجدوا بيوتكم كما تنجد الكعبة، قلنا: ونحن على ديننا اليوم؟ قال: وأنتم على دينكم اليوم. قنا: فنحن يومئذ خير، أم ذلك اليوم؟ قال: بل أنتم اليوم خير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم پر دنیا کھول دی جائے گی ، حتیٰ کہ تم اپنے گھروں کو کعبہ کی طرح پردوں سے آراستہ کرو گے ۔“ ہم نے کہا: کیا ہم اس وقت اپنے دین (اسلام ) پر نہ ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( ہاں) تم اس اپنے دین پر ہی ہو گے ۔“ ہم نے کہا: ہم اس وقت بہتر ہوں گے یا آج ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم آج بہتر ہو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1050