کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کیا موت اور قلت مال پسندیدہ چیزیں ہیں
حدیث نمبر: 1049
- " اثنتان يكرههما ابن آدم: يكره الموت والموت خير للمؤمن من الفتنة ويكره قلة المال وقلة المال أقل للحساب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آدم کا بیٹا دو چیزوں کو ناپسند کرتا ہے : (۱) موت کو ناپسند کرتا ہے ، حالانکہ موت مومن کے لیے فتنے سے بہتر ہے اور ( ۲ ) قلت مال کو ناپسند کرتا ہے ، حالانکہ مال کی کمی قیامت والے دن حساب کے ہلکا ہو جانے کا باعث ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1049