کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عورت محرم کے ہمراہ حج کرے
حدیث نمبر: 1045
- (لا تَحُجُّ امرأةٌ إلا ومعها مَحْرَمٌ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کوئی عورت محرم کے بغیر حج نہ کرے۔“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے نبی ! فلاں غزوے میں میرے نام کا اندراج کیا جا چکا ہے ، جبکہ میری بیوی حج کے لیے روانہ ہونے والی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم واپس چلے جاؤ اور اس کے ساتھ حج ادا کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1045