حدیث نمبر: 1042
- " مروها فلتركب ولتختمر [ولتحج] ، [ولتهد هديا] ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : میری بہن نے نذر مانی کہ وہ کعبہ کی طرف ننگے پاؤں اور ننگے سر جائے گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور پوچھا: اس کو کیا ہوا ۔ لوگوں نے کہا: اس نے کعبہ کی طرف ننگے پاؤں اور ننگے سر جانے کی نذر مانی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے اور چادر اوڑھ لے اور حج ادا کرے اور ہدی پیش کرے ۔“