حدیث نمبر: 1031
- " قاطع السدر، يصوب الله رأسه في النار ".
حافظ محفوظ احمد
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا ۔“
حدیث نمبر: 1032
- " من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار (يعني من سدر الحرم) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے بیری کاٹی ، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا ۔“ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی ۔