حدیث نمبر: 1026
- " خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب، والحدأة، والفأرة والعقرب، والكلب العقور ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”احرام والا آدمی ان پانچ جانوروں کو قتل کرنے کی وجہ سے گہنگار نہیں ہوتا : کوا ، چیل چوہیا ، بچھو اور باؤلا کتا ۔“
حدیث نمبر: 1027
- " لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره، فاقتلوها في الحل والحرم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں ڈسا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے ، یہ نمازی کو معاف کرتا ہے نہ غیر نمازی کو ، لہٰذا حل ہو یا حرم ، اس کو قتل کر دیا کرو ۔“