حدیث نمبر: 1025
- " أفضل الحج العج والثج ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ حج (کا کون سا رکن) سب سے زیادہ فضیلت والا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بآواز بلند تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا ۔“