کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ایام تشریق کے احکام
حدیث نمبر: 1020
- " أيام التشريق أيام طعم وذكر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایام تشریق کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1020
حدیث نمبر: 1021
- (لا تصومُوا هذه الأيام؛ فإنّها أيامُ أكل وشرب) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے (منیٰ کے دنوں میں) ایک آدمی کو اونٹ پر سوار دیکھا ، وہ لوگوں کی قیام گاہوں میں جا کر یہ اعلان کر رہا تھا ، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے : (لوگو ! ) ان دنوں کا روزہ نہ رکھو ، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ۔“ قتادہ کہتے ہیں : ہمیں بتایا گیا کہ یہ اعلان کرنے والے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1021