حدیث نمبر: 1013
- " ارفعوا عن بطن محسر، وعليكم بمثل حصى الخذف ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تیز چل کر وادی محسر سے گزرو اور (چنے یا لوبیا وغیرہ جتنی) کنکریوں کا اہتمام کرو ۔“
حدیث نمبر: 1014
- " عليكم بحصى الخذف الذي ترمى به الجمرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب لوگ عرفہ کی شام اور مزدلفہ کی صبح کو لوٹے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا : ”سکینت اخیتار کرو ۔“ اس حال میں آپ خود اپنی اونٹنی کو ( تیز چلنے سے ) روک رہے تھے ، حتی کہ منیٰ میں داخل ہو گئے اور وادی محسر میں اتر گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر ) کنکریوں کا اہتمام کرو ، جن سے جمرے کو مارا جائے ۔“
حدیث نمبر: 1015
- " ارموا الجمرة بمثل حصى الخذف ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمرہ کو (چنے یا لوبیا وغیرہ) جتنی کنکریاں مارو ۔“ یہ حدیث صحابہ رضی اللہ عنہ کی ایک جماعت سے مروی ہے ، ان میں سیدنا سنان بن سنہ ، سیدنا عبدالرحمٰن بن معاذ تیمی ، سیدنا ام سلیمان ابن عمرو بن احوص ، سیدنا عثمان بن عبید اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہم شامل ہیں ۔