کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عمرہ تنعیم کن کے لیے مشروع ہے؟ .........حج کے بعد عمرہ کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1010
- " أردف أختك عائشة فأعمرها من التنعيم، فإذا هبطت الأكمة فمرها فلتحرم، فإنها عمرة متقبلة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما اپنے والد محترم سے بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا : ”اپنی بہن عائشہ کو پیچھے بٹھاؤ اور ان کو تنعیم سے عمرہ کراؤ ۔ جب تم ٹیلے سے اترو تو ان کو حکم دینا کہ وہ احرام باندھ لیں ، کیونکہ یہ مقبول عمرہ ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1010
حدیث نمبر: 1011
- " طوافك بالبيت، وبين الصفا والمروة يكفيك لحجك وعمرتك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عا ئشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”تیرا بیت اللہ کا طواف کرنا اور صفا مروہ کی سعی کرنا تیرے حج اور عمرے دنوں کے لئے کافی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1011