کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حج کے ساتھ عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 1009
- " يا آل محمد! من حج منكم فليهل بعمرة في حجة ".
حافظ محفوظ احمد
ابوعمران جونی کہتے ہیں : میں نے اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کیا ، ایک دن میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا: ام المؤمنین ! میں نے (اس موقع سے پہلے ) کبھی حج نہیں کیا ، اب میں حج سے ابتدا کروں یا عمرے سے ؟ انہوں نے کہا: تیری مرضی ہے ، حج سے پہلے عمرہ کر لے یا حج کے بعد ۔ پھر میں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلا گیا ، انہوں نے بھی مجھے یہی جواب دیا ، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس لوٹ کر آیا اور ان کو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی بات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ”اے آل محمد ! تم میں سے جو شخص حج کرے ، وہ عمرہ سمیت حج کا احرام باندھے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1009