کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: طواف وداع، اقسام طواف، نماز طواف کا محل، سوار ہو کر طواف کرنا
حدیث نمبر: 1000
- " إذا أقيمت الصلاة فطوفي على بعيرك من وراء الناس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں : میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم ! میں نے (تو ابھی تک) طواف نہیں کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب نماز فجر پڑھی جانے لگے تو اپنے اونٹ پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے طواف کر لینا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1000
حدیث نمبر: 1001
- " إذا أقيمت صلاة الصبح فطوفي على بعيرك والناس يصلون. قاله لأم سلمة ".
حافظ محفوظ احمد
زوجہ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے ، وہاں سے روانہ ہونے کا سوچ رہے تھے ، جبکہ میں نے طواف نہیں کیا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں فرمایا : ”جب نماز فجر کھڑی کر دی جائئے اور لوگ نماز ادا کر رہے ہوں تو تم نے اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کر لینا ہے ۔“ انہوں ایسے ہی کیا ، لیکن نماز نہ پڑھی ، حتی کہ (مکہ سے ) نکل گئی تھیں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 1001