حدیث نمبر: 999
- " ارملوا بالبيت ليرى المشركون قوتكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ۔ کہ قریشیوں نے کہا: یثرب کے بخار نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے ساتھیوں کو کمزور کر دیا ہے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ والے سال مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا : ”(بیت اللہ کا طواف کرتے وقت) رمل کرو تاکہ مشرکوں کو تمہاری قوت کا اندازہ ہو جائے ۔“ جب صحابہ نے رمل کیا تو قریشیوں نے کہا: (یثرب کا بخار) ان کو کمزور نہ کر سکا ۔