کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حج اور عمرہ اداکرنے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 990
- " الحجاج والعمار وفد الله، دعاهم فأجابوه، سألوه فأعطاهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”حج اور عمرہ کرنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کا وفد ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کو بلایا ، انہوں نے (اس کے بلاوے کو ) قبول کیا اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا ، اس نے ان کو عطا کر دیا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحج والعمرة / حدیث: 990