کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟
حدیث نمبر: 972
- (أفضَلُ الرِّقابِ أغلاها (وفي رواية: أكثرُها) ثمَناً، وأنفَسُها عند أهلِها) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا ۔“ میں نے کہا: کون سا غلام ( آزاد کرنا ) زیادہ فضلیت والا عمل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک زیادہ قیمتی اور عمدہ ہو ۔“ میں نے کہا: اگر میں ایسا ( غلام آزاد ) نہ کر سکوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کسی ہنر مند کی مدد کر دو یا کسی بے ہنر کا کام کر دو ۔“ میں نے کہا: اگر مجھ میں یہ عمل کرنے کی بھی استطاعت نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں کو اپنے شر سے بچا کر رکھو ، یہ بھی تمہارا اپنے نفس پر صدقہ ہو گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزكاة والسخاء والصدقة والهبة / حدیث: 972