حدیث نمبر: 961
- " الدينار كنز والدرهم كنز والقيراط كنز، قالوا: يا رسول الله أما الدينار والدرهم فقد عرفناهما، فما القيراط؟ قال: نصف درهم، نصف درهم، نصف درهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”دینار خزانہ ہے ، درہم بھی خزانہ ہے اور قیراط بھی خزانہ ہے ۔“ صحابہ نے پوچھا : ہم دینار اور درہم کو تو پہچانتے ہیں ، قیراط کسے کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نصف درہم کو، نصف درہم کو، نصف درہم کو (قیراط کہتے ہیں)۔“
حدیث نمبر: 962
- " ما بلغ أن تؤدى زكاته، فزكي فليس بكنز ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں سونے سے تیار کردہ پازیب پہنتی تھی، ایک دن میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ بھی خزانہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (زیور) زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے اور اس کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ خزانہ نہیں رہتا۔“