حدیث نمبر: 943
- " ويل للمكثرين، إلا من قال بالمال هكذا وهكذا وهكذا وهكذا، أربع: عن يمينه وعن شماله ومن قدامه ومن ورائه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کثیر مال و دولت والوں کے لیے ہلاکت ہے ، مگر جس نے اپنے مال کو اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا ۔ دائیں طرف اور بائیں طرف اور آگے اور پیچھے ( یعنی چاروں جہات میں خوب صدقہ کیا ) ۔“