حدیث نمبر: 942
- (تصدّقي، ولا تُوعي؛ فيُوعى عليك) .
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ صدقہ کیا کر اور (مال کو) محفوظ کر کے نہ رکھ دے ، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔“ یہ حدیث سیدہ اسما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ۔ سیدہ اسما رضی اللہ عنہا کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : وہ مال کو بچا کر رکھتی تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مال نہیں ، مگر وہی جو (میرے خاوند) زبیر نے مجھے دیا ، کیا میں (اس سے ) صدقہ کر سکتی ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”صدقہ کیا کرو اور سنبھال کے نہ رکھ دے ، و گرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔“