کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بھوکے کو کھانا کھلانا
حدیث نمبر: 933
- " ما علمته إذ كان جاهلا، ولا أطعمته إذ كان ساغبا أو جائعا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک بالی کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں نے اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں (شکایت لے کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (اور ساری بات بتائی) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (باغ کے اس مالک) سے فرمایا : ”وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔“ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزكاة والسخاء والصدقة والهبة / حدیث: 933