کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: خرچ کرنے والوں کے لیے فرشتوں کی دعا اور نہ کرنے والوں کے لیے ان کی بددعا
حدیث نمبر: 930
- " ما طلعت شمس قط إلا بعث بجنبتيها ملكان يناديان يسمعان أهل الأرض إلا الثقلين : يا أيها الناس هلموا إلى ربكم، فإن ما قل وكفى خير مما كثر وألهى. ولا آبت شمس قط إلا بعث بجنبتيها ملكان يناديان، يسمعان أهل الأرض إلا الثقلين: اللهم أعط منفقا خلفا، وأعط ممسكا مالا تلفا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے دونوں پہلوؤں میں دو فرشتے ہوتے ہیں ، وہ جن و انس کے علاوہ زمین والوں کو سناتے ہوئے ندا دیتے ہیں : لوگو ! اپنے رب کی طرف آؤ ۔ بلاشبہ کفایت کرنے والا قلیل مال ، غافل کر دینے والے کثیر مال سے بہتر ہوتا ہے ۔ اسی طرح جب بھی سورج غروب ہوتا ہے تو اس کے دونوں پہلوؤں پر دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں جو جن و انس کے علاوہ اہل زمین کو سناتے ہوئے اعلان کرتے ہیں : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کے مال کو ضائع کر دے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزكاة والسخاء والصدقة والهبة / حدیث: 930
حدیث نمبر: 931
- " ما من يوم يصبح العباد فيه إلا ملكان ينزلان فيقول أحدهما: اللهم أعط منفقا خلفا ويقول الآخر: اللهم أعط ممسكا تلفا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر دن جس میں بندے صبح کرتے ہیں ، دو فرشتے اترتے ہیں ، ان میں سے ایک کہتا ہے : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا متبادل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے : اے اللہ ! روک کر رکھنے والے کے (مال) کو ضائع فرما دے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزكاة والسخاء والصدقة والهبة / حدیث: 931