حدیث نمبر: 922
- " أفضل الصدقة جهد المقل وابدأ بمن تعول ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، ( مال خرچ کرنے کے سلسلے میں ) ان سے ساتھ ابتدا کر ۔“
حدیث نمبر: 923
- " أفضل الصدقة المنيحة، تغدو بعساء وتروح بعساء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(دودھ والا جانور) بطور عطیہ دینا افضل صدقہ ہے ، جو صبح کو ایک پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ۔“
حدیث نمبر: 923M
- (ألا رجلٌ يمنحُ أهلَ بيتٍ [لا درَّ لهم] ناقةً [من إبله] ؛ تغدُو بعُسٍّ، وتروح بعُسٍّ؟ إنَّ أجرها لعظيمٌ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں : ”کیا کوئی ایسا آدمی نہیں ہے ، جو ایسے اہل خانہ کو اونٹنی بطور عطیہ دے دے کہ جن کے پاس دودھ نہیں ہے ، وہ صبح کو ایک بڑا پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ، بلاشبہ اس کا اجر بہت زیادہ ہے ۔“