حدیث نمبر: 909
- " إذا أعطى الله أحدكم خيرا فليبدأ بنفسه وأهل بيته ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ کسی کو مال عطا کرے تو وہ اسے اپنے اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا شروع کرے ۔“
حدیث نمبر: 910
- " ما نفعنا مال [أحد] ، ما نفعنا مال أبي بكر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہمیں جو نفع ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال نے دیا ، وہ کسی کے مال نے نہیں دیا ۔“