کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی آل اور آپ کے غلاموں کے لیے صدقہ حلال نہیں
حدیث نمبر: 907
- " إن الصدقة لا تحل لنا، وإن موالي القوم من أنفسهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنومخزوم کے ایک آدمی کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ تو بھی میرے ساتھ آ جا ، تاکہ تجھے بھی کچھ ( مال وغیرہ ) مل جائے ۔ اس نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کئے بغیر کوئی ( فیصلہ ) نہیں کر سکتا ۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے آزاد کردہ غلام انہی میں سے ہوتے ہیں (لہٰذا ان کا بھی یہی حکم ہو گا) ۔“