حدیث نمبر: 903
- " من صام يوما في سبيل الله باعد الله منه جهنم مسيرة مائة عام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا ، اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو سو سال کی مسافت تک دور کردے گا ۔“
حدیث نمبر: 904
- " من صام يوما في سبيل الله جعل الله بينه وبين النار خندقا كما بين السماء والأرض ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا ، اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان خندق حائل کر دے گا ، (اس کے دو کناروں کا فاصلہ) زمیں و آسمان کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا ۔“