کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 897
- " كلوه، ومن أكل منكم فلا يقرب هذا المسجد، حتى يذهب ريحه منه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھوم اور پیاز کا ذکر ہونے لگا ۔ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! ان میں سب سے زیادہ بو والا تو تھوم ہے ، آیا آپ اس کا کھانا حرام قرار دیں گے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تم اس کو کھا سکتے ہو ، لیکن جو کھائے گا ، وہ اس وقت تک اس مسجد کے قریب نہیں آ سکتا ، جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 897
حدیث نمبر: 898
- " نهى عن الثوم والبصل والكراث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن ، پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 898