حدیث نمبر: 887
- " إذا ولج الرجل في بيته فليقل: اللهم إني أسألك خير المولج، وخير المخرج، بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى الله ربنا توكلنا، ثم ليسلم على أهله ".
حافظ محفوظ احمد
عبید اعراج کہتے ہیں : میری دادی نے مجھے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور آپ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے ، یہ سنیچر وار تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آؤ ، کھانا کھاؤ ۔“ انہوں نے کہا: میں روزے دار ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گزشتہ کل روزہ رکھا تھا ؟“ انہوں نے کہا: نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”پھر کھانا کھا لو ، کیونکہ تجھے صرف سنیچر وار کے روزے کا ثواب ملے گا نہ عذاب ۔“
حدیث نمبر: 888
- (لا تَصُمْ يومَ السبتِ إلا في فريضةٍ، ولو لم تَجِدْ إلا لحاءَ شجرةٍ فَأَفْطِرْ عليهِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سنیچر وار کا روزہ نہیں رکھنا ، الا یہ کہ فرضی روزے ہوں ۔ اگر تجھے درخت کی چھال کے علاوہ کچھ نہ ملے ، تو وہی کھا کر (روزہ نہ رکھنے کی علامت پیش کر دینا) ۔“