کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: صرف جمعہ مبارک کا روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 884
- " نهى عن صيام يوم الجمعة إلا في أيام قبله أو بعده ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کے روزے سے منع فرمایا : الا یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھا جائے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 884
حدیث نمبر: 885
- " لا تصم يوم الجمعة إلا في أيام هو أحدها، وأما أن لا تكلم أحدا، فلعمري لأن تكلم بمعروف، وتنهى عن منكر خير من أن تسكت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: میں جمعہ کے دن روزہ رکھوں گا اور اس دن کسی سے بات نہیں کروں گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھو ، الا یہ کہ کئی دنوں کے روزے رکھے اور بیچ میں جمعہ کا دن آ جائے (تو پھر کوئی حرج نہیں) ۔ رہا مسئلہ تیرا کسی کے ساتھ کلام نہ کرنے کا ، تو میری عمر کی قسم ! خیر کی بات کرنا اور برائی سے روکنا تیرے لئے خاموش رہنے سے بہتر ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 885
حدیث نمبر: 886
- " لا تصوموا يوم الجمعة إلا وقبله يوم أو بعده يوم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو ، الا یہ کہ اس سے پہلے ایک دن یا اس کے بعد ایک دن کا بھی روزہ رکھا جائے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 886