حدیث نمبر: 881
- " لا وصال في الصيام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”روزے میں وصال نہیں ۔“
حدیث نمبر: 882
- (إيّاكم والوصال- مرتين-، قيل: إنك تواصل؟! قال: إنّي أبيت يُطعمُني ربّي وبسقيني؛ فاكلَفُوا من العمل ما تطيقون) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا : ”وصال سے بچو ۔“ کہا گیا : آپ خود تو وصال کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(میری حالت تو ہے کہ ) میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے ، بس تم لوگ اپنی استطاعت کی مطابق اعمال کی تکلیف اٹھاؤ ۔