حدیث نمبر: 879
- " كان يباشر وهو صائم، ثم يجعل بينه وبينها ثوبا. يعني الفرج ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (ان کے ساتھ) لیٹ جاتے تھے اور اپنے اور اس کی (شرمگاہ) کے مابین کپڑے کی آڑ رکھ لیتے تھے ۔
حدیث نمبر: 880
- " كان يقبل وهو صائم، ويباشر وهو صائم، وكان أملككم لإربه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (اپنی بیویوں کا) بوسہ بھی لے لیتے تھے اور ان کے ساتھ لیٹ بھی جایا کرتے تھے ، لیکن وہ اپنی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے ۔