حدیث نمبر: 873
- (إن الله- عز وجل- يقول: إن الصوم لي، وأنا أجزي به. إن للصّائم فرحتين: إذا أفطر فرح، وإذا لقي الله فجزاهُ فرح. والذي نفس محمد بيده! لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یقینا روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا ۔ بلاشبہ روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں : جب وہ افطار کرتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا اور وہ اس کو بدلہ دے گا ، تو وہ خوش ہو جائے گا ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے ! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے ۔“