کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کس چیز کے ساتھ افطاری کی جائے؟
حدیث نمبر: 871
- " كان يبدأ إذا أفطر بالتمر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تو کھجور سے ابتدا کرتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 871
حدیث نمبر: 872
- " كان يفطر على رطبات قبل أن يصلي فإن لم يكن رطبات فعلى تمرات فإن لم يكن حسا حسوات من ماء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے سے پہلے تازہ کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کرتے تھے ، اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک کھجوروں کے ساتھ اور اگر وہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 872